راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اکمل شہزاد سے) سکائی ونگزکو ایوی ایشن کے لائسنس کے اجراء کیلئے حکومت کودی جانے والی درخواست التواء کا شکار ہو گئی سکائی ونگز نے اپنی درخواست میں پروازوں میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے سمیت دیگر شعبوں میں جدت لانے کے نکات درج کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس درخواست پر مختلف شعبوں کی جانب سے قانونی اور تیکنیکی آراء لی جا نی ہے قانونی نکات مکمل ہونے کے بعد منظوری کا مرحلہ آئے گا اطلاعات کے مطابق کیبنٹ ڈویژن میں سکائی ونگز ایوی ایشن کے لائسنس کی درخواست التواء کا شکار ہو گئی، سکائی ونگز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کرپشن فری اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی حکومت سیاحت کے فروغ اور ملک میں انٹرنیشنل اور لوکل سرمایہ کاری بڑھانے پر گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمارے محکمے ملک کو ڈیجیٹل انداز سے ترقی کی نئی راہوں پر چلانے کیلئے واضح سمت اختیار کر چکے ہیں لائسنس کی تجدید کے بعد ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے سکائی ونگز بھرپور کردار ادا کرے گی اور زیر اعظم کے ویژن کے مطابق روزگار کے بھی نئے مواقع ملیں گے، اداروں میں شفافیت کے ساتھ سرخ فیتے کا بھی مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔