متحدہ کی آل پارٹیز کانفرنس‘ اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت

Dec 08, 2021


کراچی (نیوزرپورٹر)  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے 11دسمبر کوہونے والی آل پارٹی کانفرنس کے سلسلے میں اراکین رابطہ کمیٹی نے کراچی میں مختلف تنظیموں کے دفتر جاکر دعوت نامہ دیا اور سندھ حکومت کی جانب سے کالے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم اور ایم این اے ڈپٹی محمد اقبال علی خان نے پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکریٹریٹ جاکر جنرل سیکریٹری سندھ را کامران محمود،رابطہ سیکریٹری نو ید عالم سے ملاقات کی۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ وبرباد کردیا ہے اور اب سونے پے سوہاگہ یہ ہے کہ اپنی مرضی کا بلدیاتی بل منظور کرکے سندھ کے عوام کومزید محرومیوں کی طرف دھکیل رہے ہیں،بلدیاتی بل میں ترمیم کرتے ہوئے ناہی اپوزیشن سے بات کی اور ناہی ہمیں اسمبلی میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیابلکہ اپوزیشن کی آواز کو بلڈوز کرکے اپنی مرضی کا کالا قانون منظور کروایا گیا ہے جس پر ہم 11دسمبر کو آل پارٹی کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں ہم سندھ بالخصوص شہری سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔جبکہ رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری اور علما کمیٹی کے رکن ناصر یامین نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما شبیر زیدی سے ملاقات کی اورآل پارٹی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

مزیدخبریں