سعودی عرب اور عمان کے درمیان  دو طرفہ تجارتی معاہدہ طے


عمان/ریاض(پی پی آئی)خلیجی ملک سعودی عرب اور عمان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت عمان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب اور سلطنت عمان نے اہم تجارتی شعبوں میں دو طرفہ منصبوں کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔عمان کے عمران گروپ نے سیاحتی منصوبے پر سرمایہ کاری کے لیے سعودی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ عمان کی افزائش ماہی گیری کمپنی اور سعودی کمپنی کے درمیان بھی سمجھوتہ ہوا ہے۔سعودی چیمبرز کی فیڈریشن کے سربراہ عجلان العجلان نے اس حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2020ء  کے دوران تجارتی تبادلے کا حجم 10.6 ارب سعودی ریال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی برآمدات کا حجم 4.4 ارب ریال ہے، جب کہ عمانی درآمدات کا حجم 6.2 ارب ریال ہے۔

ای پیپر دی نیشن