گوادر(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں ضلع کو تعلیم کے لحاظ سے بلوچستان کے ٹاپ اضلاع میں لانا ہے جس کیلئے محکمہ تعلیم کے افسر معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ ان اخیالات کا اظہار انہوں محکمہ تعلیم گوادر کے ایک بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔