عام زکام کے ساتھ جینیاتی مواد کے اشتراک سے اومیکرون زیادہ پھیلتا ہے:حافظ احمد نیئر

Dec 08, 2021

پسرور(نامہ نگار) مقامی سائنس کالج میں شعبہ بائیالوجی کے صدر حافظ احمد نیئر نے کہا ہے کہ کووڈ کی تبدیل شدہ اومیکرون ویرینٹ نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کوخبردار کردیا ہے۔ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام زکام کے ساتھ جینیاتی مواد کے اشتراک کی وجہ سے اومیکرون زیادہ پھیلتا ہے۔  اومیکرون سے ظاہر ہوتا ہے کہ کووڈ پرکنٹرول نہیں، عالمی سطح پر اقدامات سے ہی اس کو روکا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ تحقیق کے مطابق اومیکرون اور عام زکام میں گہرا تعلق سامنے آیا ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وائرس کا اومیکرون ویرینٹ ممکنہ طور پرکسی دوسرے وائرس سے عام زکام کا سبب بننے والاجینیاتی مواد حاصل کر لیتا ہے یہ مواد اسی متاثرہ خلیہ میں موجود ہوتا ہے۔ یہ جینیاتی ترتیب پہلے کسی بھی کورونا ویرئنٹ میں ظاہر نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں