اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا :ڈی ایس پی کوتوالی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی کوتوالی سرکل چوہدری ہاشم محمود گجر نے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ قانونا جرم ہے ۔ لائسنس یافتہ اسلحہ حفاظت کیلئے ہے ۔ خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے کیلئے نہیں ۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ شہری قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔ جرائم کی اطلاع بروقت پولیس کو دیں ۔ اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک شخص کو دیکھتے ہی متعلقہ تھانہ پولیس کو آگاہ کر کے ذمہ دار شہری ہونیکا ثبوت دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...