سادھوکے:پتنگ باز اور بجلی چور زیرحراست،لڑکی سے زیادتی کی کوشش

سادھوکے(نامہ نگار) محلہ صدیق کالونی میں اورنگزیب پتنگ بازی کررہاتھا جسے صدر پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا اسی طرح گاؤں چناؤں میں شفاقت علی کو گیپکو ٹیم نے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا اور  تھانہ واہنڈو میںمقدمہ درج کرادیادوسری طرف سادھو کے کی رہائشی س بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم مظہر حسین سکنہ گونا عور اندر گھس آیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے لگا لڑکی کے شور مچانے  مزاحمت کے دوران ملزم اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرارہوگیا،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...