گوجرانوالہ:52 ہیڈ کانسٹیبلوں، 16اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوترقی مل گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر قیادت آرپی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں سروس ریکارڈکی چھا ن بین، کردار، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے52 ہیڈ کانسٹبلوں کو اے ایس آئی کے عہدہ پر جبکہ 16اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی اس موقع پر ریجنل پولیس  آفیسر عمران احمرنے ترقی پانے والے افسروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے۔آر پی او نے ہدایت کی کہ فرائض کی بجا آوری میں خوف خدا کا عنصر شامل کریں۔ تندہی، ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اختیارات کوجرائم کے خاتمے،قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہو نی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن