شجاع آباد( سٹی رپورٹر)مطالبات کے حق میں فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت انسپکٹرز کااحتجاج ساتویں روز میں داخل ۔تحصیل صدر آل پنجاب ایمپلائز یونین رانا نثار احمد نے کہا کہ آج سے دو سال پہلے ہمارا 4 ٹائر سروس سٹرکچر منظور ہونے اور ٹریننگ مکمل کرنے کے باوجود پروموشن آرڈرز جاری نہیں کیئے جا رہے ۔ہمارے مطالبات منظور کیئے جائیں۔ چار درجاتی سروس سٹرکچر کے تحت جلد ڈی پی سی بلائے جائے۔ سینئر اہلکاران کے فی الفور آرڈر کیئے جائے۔ ٹائم سکیل پروموشن بیجا واپسی اور ریکوری کے آرڈر ختم کئے جائیں۔