ملتان، جعلی پروڈکٹ تیارکرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ

Dec 08, 2021

ملتان (  جنر ل رپورٹر    ) پو لیس نے جعلی پروڈکٹ تیارکرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق مانی فوڈزنے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے    مدعی  نے موقف اختیار کیا  میں کہ فوڈکمپنی میں لیگل کنسلٹنٹ ہوںاورکمپنی کی جعلی ونقلی پروڈکٹ تیارکرنے والے والوں کی نشاندہی کرکے قانون نافذ کرنے والوں کی مدد سے انکے خلاف کارروائی کر انی ہے   جس پر گزشتہ روز سورج کنڈروڑ پیرکالونی نمبر1میں ملزم فہیم خان جہانز یب فوڈپراڈکٹس پراپنی کمپنی کے کھٹے میٹھے فالسے پوپس کی جعلی بڑی تعدادمیں مارکیٹ میں فروخت کے لئے نکلا    تھا کو   موقع پر  چھاپہ  مار کر  پکڑا  گیا جعلی ریپرز ، لیبل ، ٹریڈمارک برآ ند کر کے  کارخانہ بھی سیل  کر دیا گیا،مدعی کے مطابق    ملزمان  جعلی اشیا بناکرعوام کی صحت کونقصان  اورملک    کوسیل ٹیکس ،انکم ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں نقصان پہنچانے کے علاوہ ہماری کمپنی کی ساکھ کوقابل تلافی نقصان پہنچارہے  تھے ، ہماری    جسٹرڈکمپنی کے ٹریڈ مارک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی پولیس نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی ،   جعلی پروڈکٹ تیارکرنیکی دفعات شامل کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 485/21 درج کرلیا  ملزمان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں