حکومت بلا سود قرضوں سمیت فصلوں کی خریداری پالیسی بنائے: راجہ زعفران

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) حکومت شعبہ زراعت سے وابستہ کاشتکار حضرات کی بہتری کیلئے بلا سود قرضوں سمیت فصلوں کی خریداری پالیسی مرتب کرے ۔ ان خیالات کا اظہار مثالی کاشتکار چک نمبر 335/ ڈبلیو بی راجہ زعفران نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی بہتر انداز میں خریداری پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار حضرات اپنی پیدا کردہ فصلوں کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاشتکار حضرات کے استحکام کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے بلاسود قرضوں کی فراہمی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے ۔

ای پیپر دی نیشن