راجن پور ( خبر نگار )یوریا کھاد کی فراہمی و نرخ کو چیک کرنے کیلئے محمدآصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پورنے کوٹلہ نصیر اور کوٹ مٹھن میں کھاد مارکیٹ کا دورہ کیا اور کھاد ڈیلران کا ریکارڈ چیک کیا اور ہدایت کی کہ تمام ڈیلران کھاد کا سٹاک رجسٹر مکمل کریں۔ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ کاشتکاروں کو کیش میمو جاری کریں۔ اس موقع پر کھاد ڈیلر کو مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر مبلغ بیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجن پور کا دورہ کوٹلہ نصیر اور کوٹ مٹھن کا دورہ ٗ ریکارڈ چیک کیا
Dec 08, 2021