اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی نے رمشا کا لو نی میں کھلی کچہری منعقد کی ایس ڈی پی او آئی نائن شمس اظہر ایس ایچ اوانڈسٹریل ایر یاعدیل شوکت، ممبر مصالحتی کمیٹی آصف گل، پادری عارف شلوخ رمشاکالونی کے لو گو ںنے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایس پی انڈسٹریل ایریا نے رمشا کا لو نی کے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ایس پی نے کہا اگر کوئی پولیس والا آپ کے جائز کام نہیں کرتا،مقدمہ درج نہیں کرتا یا رشوت کا تقاضا کرتا ہے تو ہمار ے علم میں لائیں ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔
ایس پی انڈسٹریل ایریا کی رمشا کا لو نی میں کھلی کچہری
Dec 08, 2021