مستقبل کے معماروں کو تیار کرنیوالے خود معاشی مشکلات کا شکار

Dec 08, 2021

جہلم(نامہ نگار)مستقبل کے معماروں کو زیورے تعلیم سے آراستہ کرنے والے خود معاشی مشکلات کا شکار ہیں سینکڑوں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ہزاروں مردوخواتین ٹیچرز دس ہزاروں روپے سے بھی کم ماہانہ پر ملازمت کرنے پر مجبور ہیں سرکاری ادارے محکمہ لیبرز۔شوشل سکیورٹی سمیت تمام اپنا اپنا حصہ بمطابق عہدہ وصول کرکے اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں پرائیویٹ ٹیچرز نے وزیراعظم۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے کاغذی کاروائیوں کی حد تک تو پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنے والوں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ تو معقول مقرر کر رکھی ہے اس پر علمدر آمد کروانے میں حکومتی وزراء اور سیکرٹریز بری طرح ناکام نظر آتے ہیں

مزیدخبریں