وفاقی ٹیکس محتسب عہدے پرکسی سابق جج یا سینئر قانون دان کا تقرر کیاجائے:رانامنیرحسین

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے کسی سابق جج یا سینئرقانوندان کو مقرر کیا جانا چاہیے۔ ٹیکس بار کے ممبران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے رانا منیر حسین نے نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی سربراہی اس کی متقاضی ہے کہ ایسا شخص جو ایف بی آرمیں سروسز فراہم کرچکا ہوں اسے اس عہد ے پر نہیں ہونا چاہیے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس پراعلیٰ عدلیہ کے سابق جج یا کسی سینئر قانون دان کو مقرر کیا جائے جو بلا خوف وخطر فیصلے کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میںملک بھر کی ٹیکس بارز کے عہدیداروںنے وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط اسیسمنٹ اور خوف وہراس کی وجہ سے پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیںہو رہا۔حکومت کوچاہیے کہ اپنے فیصلوںسے اعتمادبحال کرے تاکہ ٹیکس نیٹ وسیع ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن