خصوصی بچوں کوتعلیم اور ہنر سے کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے: نیئر مرتضی لون

کامونکی ( نمائندہ خصوصی) خصوصی بچے معاشرے پر ہرگز بوجھ نہیں ہیں ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے اور ہنر مندبنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے، گونگے بہرے افراد سمیت مختلف جسمانی معذورافراد کی بحالی اورخود مختار بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی چیئرپرسن قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب نیئر مرتضی لون،چیئرمین ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ لطیف مغل،وائس چیئرمین احسان خان،نائب صدر عدنان نواز،جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب مس عائشہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گونگے بہرے افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں ایسے باہمت افراد جنہوں نے معذوری کو کبھی مجبوری نہیں بننے دیا ان کی ہم سب کو مل کر بڑھ چڑھ کر ہمت بڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو ہنر اورتعلیم سے آراستہ کرنے سے یہ بچے خاندان اور معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گونگے بہرے بچے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ہماری خصوصی توجہ سے ایسے بچے معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن