شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی )پیپلزپارٹی کے آصف الیاس گل نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب نے پیپلزپارٹی کیخلاف باتیںکرنیوالوں کے منہ بند کردئیے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں بہت بڑی سیاست قوت بن کر ابھریگی 33 ہزار کے قریب ووٹ اس بات کی دلیل ہیں کہ قوم نہ تو حکمران جماعت اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کااظہارکرتی ہے عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتمادکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ ملکی خودمختاری،عوامی ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ گراس روٹ لیول پر عوام کے معیارزندگی کی بلندی کی سیاست ہے اور پی پی نے شارٹ کٹ کی بجائے عوام کوطاقت کا سرچشمہ بنایا ہے۔