گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بیٹے کی مارکی کو گرانا چاہتی ہے جس کا نقشہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کارپوریشن کو جمع کروا رکھا ہے کارپوریشن عملہ نے نقشہ منظوری یا نہ منظوری کے متعلق کوئی جواب نہیں دیا اس سب ہی واقعہ سے میئر گوجرانوالہ کو لا علم رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وکلاء برادری ، تاجر اور علاقہ مکین بھی ان کے ہمراہ تھے توفیق بٹ نے کہا کہ مارکی اپنی جگہ پر تعمیر کی گئی اوراس کے تمام قانونی تقاضے بھی پورے کئے ۔مارکی کا نقشہ گذشتہ ڈیرھ سال سے کارپوریشن میں پاس ہونے کے لیے جمع کروایا ہوا ہے مارکی گرانے کی یہ پہلے بھی کئی مرتبہ کوشش کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف عدالتوں سے ہی امیدیں ہے جس وجہ سے اس کا کیس عدالت میں کر رکھا ہے ہمیں وہاں سے ہی انصاف ملے گا۔q
گوجرانوالہ انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بیٹے کی مارکی گرانا چاہتی ہے : توفیق بٹ
Dec 08, 2021