شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی کرپٹ قیادت پاکستان کو اپنی وراثت سمجھ کر من مرضی کرنا چاہتے ہیں ملک و قوم کو لوٹنے اور بدحالی کی نذر کرنے والے یہ سیاستدان عوامی حمایت نہیںرکھتے قوم انہیں مسترد کر چکی ہے اور ان پرآئندہ بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں، پاکستان کے 22 کروڑ عوام ان کرپٹ سیاستدانوں کا کڑا احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت وصول کر کے واپس قومی خزانے میںجمع ہوتی دیکھنا چاہتے ہیں، اپنے ایک بیان میں افضال حیدرنے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کے قول وفعل میںشدید تضاد ہے، اقتدار کی باریاں لینے اورلوٹ مار کر کے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والے عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے قوم انکی سازشوں اور منفی ہتھکنڈوں سے پوری طرح آگاہ ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کو درست سمت لیکر چل رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، انہوں نے کہا کہ احتساب کا جاری سلسلہ اپوزیشن رہنمائوں کو بے نقاب کررہا ہے اور انکی کرپشن کے نت نئے ہوشرباء انکشافات واضح کررہے ہیں کہ کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں کا بچنا ممکن نہیں انہیں راہ فرار نہیں ملے گی۔
پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کو درست سمت لیکر چل رہی ہے: افضال حیدر
Dec 08, 2021