اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ؐاتھارٹی کے چیئرمین مقرر کردئیے گئے ،وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر اعجاز اکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، ان کی تعیناتی تین سال کے لئے عمل میں لائی گئی ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت النبی ؐ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔ اتھارٹی کی تنظیم کے حوالے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا پیٹرن میں خود بنوں گا، چیئرمین وہ ہوگا جس نے تفسیر لکھی ہے اور اس پر عبور ہو، اس کے لیے ہم نے تلاش شروع کردی ہے۔