لاہور (نیوز رپورٹر)پنجا ب کے وزیر قا نو ن و کو آپریٹو محمد بشا رت را جہ نے کہا کہ پنجا ب کو آپریٹو بورڈ فا ر لیکو ڈیشن کی طرف سے چند ماہ کے دوران 70 ارب روپے کی پرا پرٹی واگزار کرائی گئی ہے ۔ سرکا ری زمینوں کے قابضین کیخلا ف محدود وسا ئل میں کامیاب آپریشن کرنا قابل تحسین ہے ۔ پی سی بی ایل نے قابضین کی کمر توڑ دی ہے۔وہ گزشتہ روز پی سی بی ایل کے دورہ کے دورا ن افسروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر قانو ن و کو آپریٹو محمد بشا رت را جہ نے کہا کہ میں اربو ں روپے کی پرا پرٹی واگزار کروا نے پر میں پی سی بی ایل کے چیئر مین اور سیکر ٹری سمیت ان کی پو ری ٹیم کا شکر یہ ادا کر تا ہو ں اور امید کر تا ہو ں کہ اسی طرح وقبضہ گرپو ں کے کلا ف سرکا ری زمین ان سے واگزار کروا نے کے لئے پو ری دلجمعی سے آپریشن جا ری رکھیں گے۔