لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال یاور عباس بخاری نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ان کے ریجنل دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یاور عباس بخاری نے وفاقی وزیر کو اپنے محکمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے سوشل ویلفیئر کی جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبے کی ترقی کے بغیر عوامی خدمت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری سے این اے 130 سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری تحصیل گلبرگ ٹاؤن رانا محمد شہریار اور شنیلا علی نے ملاقات کی۔