بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت، عوام پر ظلم: شہباز شریف

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ(ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف  شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں پونے 4 روپے اضافہ ظلم اور آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے، ایسے میں قوم کو ایک قابل، دیانت دار اور اہل قیادت کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی، پٹرول، گیس میں اضافہ اور ٹیکسوں کو بڑھانا آئی ایم ایف کی غلامی ہے، حکومتی سوچ اور اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تین سال اور چار ماہ میں روپے کی قدر میں 54 روپے اضافے پر قوم وزیراعظم کو چور کیوں نہ کہے ؟ عمران نیازی اپنی انا، ضد، نالائقی اور کرپشن کی سزا قومی سلامتی اور عوام کی زندگیوں سے کھیل کر نہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...