عثمان بزدار کا ہیڈ آفس پر چھاپہ، سیکر ٹری سیاحت اوایس ڈی، غیر حا ضر افسروں ، عملے کو معطل کرنے کا حکم

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کر لے گی۔ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے۔  قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیاست چمکانے کی کوشش بصیرت سے عاری سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔  قومی دن پر لانگ مارچ کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ قوم پی ڈی ایم کے انتشار پسند فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے صبح محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس میں اچانک چھاپہ مارا۔ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ساڑھے دس بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے۔ افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے کی دفتر سے غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ  نے سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا جبکہ غیر حاضر دیگر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقررہ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ تاخیر سے دفتر آنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔ غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا۔ محکموں کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا۔ سرکاری افسر اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ محکمہ سیاحت کے افسروں اور عملے کے خالی دفاتر دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی اور یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔  وزیراعلی  نے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیراخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن  اور سیکرٹری  تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔ عثمان بزدار کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں  عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری و نجی  سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھایا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...