بحرین کیساتھ مضبوط سفارتی ، اقتصادی تعلقات ، تر جیحات میں شامل : آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور برادر اسلامی ملک کے ساتھ مضبوط دفاع، سفارتی اور اقتصادی تعلقات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے شاہ حماد یونیورسٹی ہسپتال کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن آیت اللہ الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صحت کی سہولیات اور خاص طور پر کرونا  کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز، اسلام آباد کی تعمیر میں بحرین کے تعاون کو سراہا۔ میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن آیت اللہ الخلیفہ نے کرونا پر قابو پانے میں پاکستان کے ردعمل، افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...