لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں نے مختلف مقامات پر تحفظ ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی۔ مجلس تحفظ ختم نبوت روز قیام سے عدم تشدداور آئین پر عمل کی پالیسی پر کاربند ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محموداور قاری ظہورالحق نے کہاکہ دینی قوتوں کے اتحاد کے نتیجے میں سیکولر قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے جب امت متحد ہوتی ہے تو فتنے ختم ہوجاتے ہیں۔
عقیدہ ختم نبوت پر لچک نہیں دکھائی جائیگی: عزیزالرحمن ثانی
Dec 08, 2021