ہائیکورٹ:دوران سروس وفات وزیراعظم پیکیج کیس مراعات کی عدم ادائیگی پرواپڈا کے وکیل کے جواب پرسخت اظہار برہمی 

Dec 08, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے دوران سروس وفات پانے والی سرکاری ملازم کے خاوند کو وزیراعظم پیکیج کے تحت مراعات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت میں واپڈا کے وکیل کے جواب پرسخت اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ کیوں نہ مبہم جواب دینے پرآپ کو جرمانہ عائد کیاجائے۔ درخواست گزار اسی ملک کا شہری ہے اور اپنا حق مانگ رہا ہے۔ درخواست گزار حافظ مدثر نے مراعات کی عدم ادائیگی کیخلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ 

مزیدخبریں