کاہنہ (نامہ نگار)احساس کفالت سنٹرکاہنہ میں گزشتہ روزجاں بحق ہونے والی 62سالہ خاتون کوچونگی امرسدھوکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس موقع پر اسکے ورثاکا کہناتھاکہ ہماری قسمت ہی خراب تھی جو ہم نے اپنی والدہ کو امدادی رقم لینے جانے دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ رقم دینے والا عملہ جان بوجھ کر خواتین کو لائنوں میں لگاکر پریشان کرتاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنٹر میں رش اورکرپشن کم کرنے کیلئے3سے4سنٹر بنائیں جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔واقعہ کی انکوائری کیلئے احساس کفالت پروگرام کے سینئر افسروں نے بھی احساس کفالت سنٹر کاہنہ کادورہ کیا۔
کاہنہ :احساس کفالت سنٹرمیں جاں بحق خاتون سپردخاک
Dec 08, 2021