شہریوں کی حفاظت کیلئے کرائم فائٹنگ سٹرٹیجی پر فوکس ہے:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور فیاض دیو کی صدارت میںپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔سربراہ لاہور پولیس کو ایک ماہ کے دوران کرائم انیلسز پر بریفنگ دی گئی۔سی او او پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمدکامران خان،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان و دیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔سی او او محمد کامران خان نے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو کرائم پاکٹس،ایمرجنسی ہیلپ لائن15لائن کے کالز انائلسز ڈیٹااور تھانوں میں ہونے والے جرائم کے اوقات نیز کرائم کالز کی نوعیت پر بریفنگ دی گئی۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کرائم ہیٹ میپ کا بھی جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے کرائم فائٹنگ سٹرٹیجی پر فوکس ہے۔لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف خصوصی مہم کے تحت اینٹی قبضہ سیل،ہیلپ لائن 1242 کے قیام کے علاوہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیں۔رواں سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران قبضہ مافیا سے شہریوں اورسرکاری زمینوں جائیدادوں کے مجموعی طور پر 114 ارب روپے مالیت کے 5711 کنال رقبہ پر مشتمل 743 قبضے واگذار کروائے گئے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 39 ہزار318 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن