ڈھاکہ ٹیسٹ: ساجد خان نے بنگلادیشی بلے بازوں کو چکرا دیا، 6 وکٹیں لے اُڑے

 ملتان (سپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے،اس سے قبل پاکستان نے 98.3 اوورز میں 300 رنز بنائے اور پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے اور پھر شادمان اسلام ساجد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمود الحسن کا کیچ کپتان بابراعظم نے جبکہ شادمان کا کیچ حسن علی نے لیا۔بنگلادیش کے آؤٹ ہونیوالے تیسرے کھلاڑی مومن الحق تھے۔ جنہیں حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔ نجم الحسین شنتو، لٹن داس، مشفیق الرحیم اور مہدی حسن کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی تباہ کن بولنگ نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی اور 6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...