لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔جیمز اینڈرسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کا پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنا ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہے۔ جیمز اینڈرسن کی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ فٹ ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز آج سے برسبین میں ہوگا۔
ایشیز سیریز:آسٹریلیا ‘انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میں آج مد مقابل‘ جیمز اینڈرسن پہلے میچ سے باہر
Dec 08, 2021