لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریاں نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گراونڈ سٹاف پچز بنانے میں مصروف جبکہ آوٹ فیلڈ کو بھی خوبصورت بنانے میں مگن ہے۔بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں مصروف ٹیم 9 دسمبر کو شہر قائد پہنچے گی۔پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکارن نے گزشتہ شام کراچی میں بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کر دی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر کو شیڈول ہے۔ہوٹل پہنچنے پر سکواڈ کے ارکان کی کرونا ٹیسٹنگ ہو گی اور اس کے بعد وہ آئسولیشن میں داخل ہونگے۔کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش سے کراچی پہنچیں گے ، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ 10 دسمبر کو ٹریننگ کا آغاز کریگا۔جو کرکٹرز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنے ہیں اْن میں شاداب خان، آصف علی، حارث رئوف ‘ فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان قادر، شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
پاکستان ‘ویسٹ انڈیزسیریز کی تیاریاں کراچی نیشنل سٹیڈیم میں جاری
Dec 08, 2021