لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کیلئے اہم پیغام شیئر کردیا۔شان مسعود نے ڈربی شائر کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا، وہ اگلے سیزن میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے شان مسعود کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ’ڈربی شائر میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ سفر آپ کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔ڈربی شائر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شان مسعود نے سیزن 2022 ء کیلئے فارمیٹ میں بطور اوورسیز پلیئر کاؤنٹی کو جوائن کیا ہے۔واضح رہے کہ 32 سالہ شان مسعود نے 25 ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 4 سنچریاں اور 6 چھ نصف سنچریاں سکور کیں، 2020 میں شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف 156 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔شان مسعود نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 300 میچز کھیلے ہیں اور 31 سنچریاں سکور کی ہیں، ان کی بیٹنگ اوسط 57.46 ہے۔شان مسعود نے 2019 میں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔
شان مسعود کاڈربی شائر سے معاہدہ سفر اچھا ثابت ہو:مکی آرتھر کا پیغام
Dec 08, 2021