حکومت20 ہزار اساتذہ کا مستقبل تاریک نہ بنائے، فریدہ یاسمین

اسلام آباد(نامہ نگار) آئی ایم سی جی I/9-1 اسلام آباد کی پرنسپل میڈم فریدہ یاسمین اور پی ٹی ایم کے ایگزیکٹو ممبر عنصر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت20 ہزار اساتذہ کا مستقبل تاریک نہ بنائے اور فل فور صدارتی آرڈیننس واپس لے کر والدین کے تحفظات بھی دور کیے جائیں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکول میں گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی اجلاس کے دوران کیا ،اجلاس میں اساتذہ کے ساتھ بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تمام ٹیچرز اور والدین نے مل کر اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، پرنسپل میڈم فریدہ یاسمین نے آنے والے تمام احباب کو شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن