راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس راولپنڈی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ون رائے سلطان بھٹی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ٹو محترمہ شاہین غزل نے کی تقریب میں الیکشن افسران مہوش برکی ، مظہر جمیل اور مدیحہ ممتاز موجود تھے رائے سلطان بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر زکا عام انتخابات کے ذریعے جمہوریت ، گڈ گورننس ، سسٹم میں بہتری لانے اور ملک کو بہترین لیڈر شپ منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجنے کا حق ملتا ہے اسلئے ووٹ استعمال کرنا قومی فریضہ ہے جس سے روگردانی نہیں ہونی چاہئے ماضی میں کئی حلقوں میں ملک کی آدھی آبادی خواتین کو ووٹ نہ دینے کیلئے اہلیان علاقہ آپس میں ایگریمنٹ کر لیتے تھے لیکن الیکشن قانون کے تحت اگر کسی حلقے میں خواتین کے رجسٹرڈ ووٹرز کا دس فیصد ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا تو اس حلقے کا الیکشن کالعدم ہو جائے گا, قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ٹومحترمہ شاہین غزل نے کہا کہ الیکشن میں حقیقی سٹیک ہولڈروہ ووٹر ہیں جو الیکشن کے دوران ووٹ کا حق استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ڈیوٹی بھی انجام دے رہے ہوتے ہیں ۔