کراچی (نیوزرپورٹر) صاحبزادہ پیر محمد سلطان العارفین صدیقی کا مرکز اہلسنت کا دورہ ، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے شاندار استقبال کیا ،ثروت اعجاز قادری نے پیر محمد سلطان العارفین صدیقی کا مرکز اہلسنت کے دورے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر انہوں نے اسلام اور ملکی سلامتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کی جدوجہد سے آگاہ کیا ، دو اعلیٰ قیادتوں اور سیکڑوں کارکنان کی شہادتوں اور تنظیمی جدوجہد سے آگاہی دی، اس موقع پر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے علماء و مشائخ نے ملک بنانے کیلئے کردار ادا کیا ملک بچانے کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، اسلام کے تشخص کو اس کی حقیقی روح کے مطابق فروغ دینا ہوگا، اصلاح معاشرہ اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا، پاکستان اور اسلام کے لئے پاکستان سنی تحریک کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمیں ساتھ ملکر اسلامی فلاحی ریاست کیلئے جدوجہد کرنا چاہئے تاکہ غریبوں کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے، اس موقع پرسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک اخلاقی معاشی طور پر تباہ ہورہا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب معاشرے میں غربت پھیل رہی ہے، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قائداعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ، حکمران خواب غفلت میں ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے منفی اثرات سے واقف نہیں ہیں، عوام میں مایوسیاں جنم لے رہی غربت سے پریشان خودکشیاں کر رہے ہیں ، حکمرانوں نے عوام کو معاشی ریلیف نہیں دیا تو عوام ان کا محاسبہ کرینگے ، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسی عوام دشمن ہے، غریب کو روزگار نہیں صحت اور تعلیم سے محروم ہیں۔