وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورے کے دوران بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ صوفی ولمس سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا،جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی، تعلیمی اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور شامل تھے،وزیر خارجہ کی بیلجیئم کے وزیر خارجہ کے ساتھ یہ ملاقات دس سال کے طویل وقفے کے بعد ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی۔اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی روایت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برسلز میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ و نائب صدر جوزف بوریل کے ہمراہ" پاک ای یو اسٹریٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت کی دونوں شخصیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے، پاک ای یو اسٹریٹیجک مذاکرات کی نوعیت اور تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے ساتھ ہونیوالے اسٹریٹیجک مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا وزیر خارجہ نے برسلز میں مقیم صحافیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں دورہ بیلجیئم کے اغراض و مقاصد اور مختلف شخصیات کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ مختصر دورہ بیلجیئم آئندہ آنے والے وقتوں میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کریگا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ بیلجیئم مکمل،وطن واپس روانہ
Dec 08, 2021 | 22:47