پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق بد ھ کی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔