شہزادہ ہیری اور میگھن کیلئے سماجی خدمات پر ایوارڈ

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیویارک میں منعقدہ رابرٹ کینیڈی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

انہیں آرچ ویل فاؤنڈیشن کی طرف سے نسلی انصاف، ذہنی صحت اور اس کے سماجی اثرات کے حوالے سے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ میں میگھن مارکل نے سفید رنگ کا گاؤن پہنا جبکہ شہزادہ ہیری سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے۔

ایونٹ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں ہیری اور میگھن کو گاڑی سے اتر کر نیلے کارپٹ پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میگھن نے شہزادہ ہیری کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ ہیری دوسرے ہاتھ سے چھتری پکڑے ہوئے ہیں

ای پیپر دی نیشن