سموگ کے تدارک کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کی جائے: ہائیکورٹ 

Dec 08, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈی سی سے سموگ کے تداراک میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے سموگ کے تدارک کے لیے ٹی وی اور اخبار پر اشتہار دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سیف سٹی ممبر کو بھی طلب کر لیا  جبکہ کمرشل جگہوں کو رات دس بجے بند کرنے کے حوالے سے ڈی سی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی سی عدالت میں پیش اور استدعا کی کہ ہمیں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ دے دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ اگر آپکے پاس ڈرون ہو تو پھر آپکو سموگ کی صورتحال سے متعلق پتہ چل جائے گا۔ ہمارے ٹریفک والوں کے پاس ڈرون ہیں سیف سٹی اور پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

مزیدخبریں