تمام شعبوں میں معذور افراد کی شمولیت کو یقینی بنانا ہو گا: ثمینہ علوی 


اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ سماجی، معاشی اور سیاسی سرگرمیوں میں معذور افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ پاکستان کی 10فیصد سے زائد آبادی کو مختلف شکلوں میں معذوری کا سامنا ہے۔ معذوری کے شکار افراد کے ساتھ معاشرے کا عمومی رویہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ای پیپر دی نیشن