بی آئی ایس پی ملازمین کا ہیڈ آفس سمیت تمام دفاتر میں ایک گھنٹہ احتجاج


اسلام آباد (خبر نگار) بی آئی ایس پی ملازمین کے احتجاج کا چوتھا روز ملازمین نے بی آئی ایس پی ہیڈ آفس سمیت ملک بھر کے تمام دفاتر میں ایک گھنٹے کا احتجاج ریکارڈ کروایا، سکرٹریٹ ایف بلاک میں بی آئی ایس پی ایمپلائز کوآرڈینشن/ ایکشن کمیٹی نے چیئرپرسن شازیہ مری کے آفس کے سامنے جا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بی بی شہید کے نام پر بنائے گئے ادارے میں جہاں بی بی شہید کے وژن اور نظریہ کو پچھلے چودہ سالوں سے بی آئی ایس پی کے ملازمین نے پاکستان کے گھر گھر تک پہچایا۔ کوآرڈینشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ 12دسمبر کو پاکستان بھر کے دفاتر میں تالا بندی کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن