لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیا دوسری جے آئی ٹی کو حقائق کے برعکس قائم کیا گیا، استغاثہ دائر ہونے کے بعد انوسٹی گیشن تبدیل نہیں ہوسکتی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن: دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت
Dec 08, 2022