مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ  کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ  

Dec 08, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مشیر داخلہ، اطلاعات اور جیلخانہ جات عمر سرفراز چیمہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔ عمر سرفراز چیمہ جیل میں قائم ٹیلرنگ ورکشاپ میں بھی گئے۔ انہوں نے اسیران کیلئے تیار کردہ کھانے کا بھی معائنہ کیا اور اس کی کوالٹی چیک کی۔ اس موقع پر مشیر داخلہ، اطلاعات و جیل خانہ جات عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جیلوں کو اذیت کی جگہ کی بجائے اپنے منشور کے مطابق  قیدیوں کی تربیت کر کے ان کو کار آمد اور ذمہ دار شہری بنانے کے پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران تاریخی جیل ریفارمز کی گئیں ہیں اور جیل پولیس اور ملازمین کی تنخواہوں اور سہولیات میں گرانقدر اضافہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں