ہر 39ویں سیکنڈ ایک بچہ نمونیا کی وجہ سے فوت ہوجاتا ہے: یونیسف


اسلام آباد (خبر نگار) یونیسف کے مطابق دنیا میں ہر 39ویں سیکنڈ ایک بچہ نمونیا کی وجہ سے فوت ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات 2018 ء کی 1000میں 62 بچوں کی سطح سے 2022ء تک 1000بچوں میں سے 56 کی سطح تک کم ہونے کے باوجود نمونیا پاکستان میں بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے سالانہ 70ہزار کے لگ بھگ بچے فوت ہو جاتے ہیں۔ چائلڈ لائف فائونڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان حبیب کے مطابق پاکستان میں سالانہ 15ملین بچے نظام تنفس کے انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں نزلہ فلو کی شکایت سے لے کر پھیپھڑوں کے ورم، دمہ اور نمونیا میں مبتلا بچے سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن