اسلام آباد (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے چیئرمین نادرا طارق ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نادرا کی کارکردگی، خیبر پی کے کے جنوبی اضلاع میں عوام کو شناختی کارڈوں کے اجراء اور رجسٹریشن کے سلسلے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔