اداکارہ ثمر رانا فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر  گرفتار 


لاہور ( نامہ نگار) اداکارہ ثمر رانا کو عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی ۔ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹائون پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا ۔ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے لیکن گھر نا دیا۔ثمر رانا پر مختلف افراد سے فراڈ کرنے کی دس سے زائد  ایف آئی آر کٹ چکی ہیں

ای پیپر دی نیشن