لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن فیصل آباد امین اویسی کو تبدیل کر کے چیف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن‘ ایڈیشنل ڈپی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ننکانہ امجد علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ‘ ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ آف سروسز محمد کلیم کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ‘ تقرری کے منتظر سید احسن رضا کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن‘ ڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن عامر رضا کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) گوجرانوالہ خرم شہزاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔