کابل (اے پی پی) افغان طالبان نے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ جبکہ لداخ کوچین کے زیرکنٹرول علاقہ دکھایا گیا ہے۔ کابل کے ایک چوک میں نصب دنیا کے نقشے ''گلوب'' کا افغان حکمرانوں نے افتتاح کیا۔ نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
افغانستان کی طرف سے جاری کشمیر کے نقشے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
Dec 08, 2022