چکری(نامہ نگار)چوہدری نثارعلی خان گروپ کے دیرینہ کارکن چوہدری کیپٹن ریٹائرڈ خلیل احمد آف سہال نے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ایک منجھے ہوئے اورباشعور سیاست دان ہیں جن کی سیاست پروپیگنڈہ کی نہیں بلکہ حقائق کے گرد گھومتی ہے وہ ملک کے ساتھ علاقائی تعمیر وترقی کے بھی ہیرو مانے جاتے ہیں اس ملک اور علاقے کی عوام ان کی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کر سکتی آج بھی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کے درمیان موجود ہیں چکری پبلک سیکرٹریٹ میں روزانہ کی بنیاد پر علاقے کی مختلف شخصیات سے نہ صرف ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ر کھے ہوئے ہیں بلکہ علاقے کی سیاسی صورتحال سے بھی مکمل آگاہ ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر یونین کونسل کے ہر گائوں میں ان کا واضح دھڑا موجود ہے جو ان کے ہر فیصلے پر لبیک کہنے کوتیا رہیں وہ مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے سب کو قبول ہوگا لوگ بھی جانتے ہیں کہ چوہدری نثارعلی خان مستقبل کے حوالے سے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے کیونکہ وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ۔